فلم پرڈیوسر زایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 2019.20 کے الیکشن کا اعلان

31 Aug, 2019 | 10:51 AM

Shazia Bashir

زین مدنی: پاکستان فلم پرڈیوسر زایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات دوہزار انیس بیس کے الیکشن کا اعلان کردیا گیا۔ بیس ستمبر کو الیکشن ہوں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان فلم پرڈیوسر ز ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے اور کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لئے کہہ دیا گیا ہے۔

کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ نو ستمبر ہے جبکہ الیکشن میں بارہ ممبران کا انتخاب ہوگا اور دو مخصوص نشستوں پر خواتین کو منتخب کیا جائے گا، کے پی کے سندھ پنجاب سے کل ممبران کی تعداد تین سو آٹھ ہے اور بیس تاریخ کو الیکشن کے زریعے چیرمین اور دیگر عہدیداروں کے لئے چناو ہو گا۔

مزیدخبریں