ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اُمت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا

گستاخانہ خاکوں کیخلاف اُمت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) اُمت مسلمہ کا احتجاج رنگ لے آیا، ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ   منسوخ کردیا گیا ، نیدرلینڈ حکومت کی جانب سے تحریری حکم  بھی جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ہالینڈ میں  گستاخانہ خاکوں کے مقابلے منسوخ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے احتجاج کی کال واپس لے لی اور احتجاج کی جگہ یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا  ہے  کہ گستاخانہ مقابلے منسوخ کر کے ہالینڈ حکومت نے ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، بین المذاہب رواداری کے عملی مظاہرہ کے بغیر قیام امن کی عالمی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔

 انہوں نے کہاکہ مقدس ہستیوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر قانون سازی ناگزیر ہے، نوجوان نسل نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے ناموس رسالت کے تحفظ کا حق ادا کیا ۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کیا ۔ جس میں انہوں نے کہا کہ ہالینڈ میں توہین آمیز خاکوں کے ذریعے نبی پاکﷺ کی توہین کی گئی ہے،یہ کسی ایک مسلمان یاچندمسلمانوں کامسئلہ نہیں ہے، نبی پاک صلی اللہ و علیہ وآلہ وسلم ہر مسلمان کے دل میں رہتے ہیں،نبی پاکﷺ کی شان میں کوئی بھی گستاخی کرے سب مسلمانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer