ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی سپیشل فورسز  کی جنوبی لبنان کے اندر  کیا کارروائیاں کر رہی ہیں، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

Israel Lebanon conflict, Border tunnels of Hezbollah, City42
کیپشن: 14 فروری 2023 کو شمالی اسرائیل میں اسرائیل اور لبنان کے درمیان سرحد پر لبنان سے اسرائیل تک جانے والی حزب اللہ سرنگ کے اندر کا منظر۔. فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسرائیل کی جانب سے لبنان میں گھس کر فوجی کارروائیاں کرنے  کی ایک کڑی کے طور پر اسرائیل کی سپیشل فورسز جنوبی لبنان کے اندر جا کر مسلسل کارروائیاں کر رہی ہیں۔ یہ انکشاف امریکہ کے نیوز آؤٹ لیٹ وال سٹریٹ جرنل نے اپنی آج 30 ستمبر پو شائع ہونے والی رپورٹ میں کیا ہے۔ اس رپورٹ کو وسیع پیمانے پر ڈسکس کیا جا رہا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل کی اس رپورٹ سے تاثر ملتا ہے کہ   اسرائیل لبنان کے اندر فوج بھیجنے کی تمام ضروری تیاریاں مکمل کر چکاہے جن میں جنوبی لبنان کے اندر جا کر حزب اللہ کی سرنگوں کے اندر گھسنا بھی شامل ہے۔  فوج اس ہفتے کسی بھی وقت بھیجی جا سکتی ہے۔ 

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق  حالیہ مہینوں میں لبنان میں اسرائیلی اسپیشل فورسز ک نے لبنان کے اندر جا کر کئی ریڈز کیں۔ ان ریڈز کے مقاصد  میں سرحد کے ساتھ  کے علاقوں میں پھیلی ہوئی حزب اللہ کی سرنگوں میں فوج بھیجنا بھی شامل ہے۔

وال سٹریٹ جنرل کی تیس ستمبر کو شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹارگٹڈ چھاپے اس ممکنہ وسیع زمینی آپریشن سے پہلے کی کارروائی ہیں جو اس ہفتے جلد ہی  آ سکتا ہے۔ 

تاہم، امریکی نیوز آؤٹ لیٹ کا کہنا ہے کہ ممکنہ دراندازی کا وقت تبدیل ہو سکتا ہے، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ اسرائیل پر امریکہ کی طرف سے آپریشن شروع نہ کرنے کے لیے شدید دباؤ ہے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ IDF زمینی کارروائی  کرنےکے بجائے لبنان میں بڑے چھاپے مار سکتا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ غزہ میں حماس کی طرح لبنان میں حزب اللہ نے بھی اپنی سرگرمیوں کو مربوط رکھنے کے لئے بہت سی سرنگیں کھود رکھی ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کا سرنگوں کا نیٹ ورک مجموعی طور پر کئی سو کلومیٹر طویل ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ نے بھی براہ راست اسرائیل میں سرنگیں ڈالی ہیں، لیکن  زیر زمین جنگ کے ایک ماہر تل بیری کے مطابق، جنوری 2019 کے آپریشن ناردرن شیلڈ میں ان ٹیکٹیکل سرنگوں کو IDF نے تلاش کر کے تباہ کر دیا تھا۔