ویب ڈیسک : صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نائب وزیر اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ صدر مملکت نے اسحاق ڈار کے بڑے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، انہوں نے اسحاق ڈار کے بھائی کیلئے فاتحہ خوانی کی، صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔
صدر مملکت کی جانب سے اسحاق ڈار کے بھائی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ۔
اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے ۔