ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تا ہم بالا ئی خیبر پختو نخوا میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 42، موہنجوداڑو اور شہید بینظیر آباد میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ  درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشکرہے گا، جبکہ با لا ئی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ اسکے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں با رکھان،آواران، خضدار اور گردو نواح میں جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ اسکے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔