ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایم این اے چوہدری وسیم قادر حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 ایم این اے چوہدری وسیم قادر حمزہ شہباز سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : ایم این اے چوہدری وسیم قادر کی سابق وزیراعلیٰ پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ ن میاں حمزہ شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ 

چوہدری وسیم قادر نے اپنے حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور معاملات سے آگاہ کیا ۔ میاں حمزہ شہباز شریف کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ 

 وسیم قادر کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز شریف کا ورکرز کے ساتھ ایک انمول اور نہ ختم ہونے والا رشتہ ہے، وہ ورکرز کے دلوں میں بستے ہیں۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے ان کی نیک خواہشات پر انکا شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا اور ہدایات جاری کیں۔