’احتجاج کا پلان‘ بانی پی ٹی آئی کا علی امین گنڈاپور کو اہم پیغام

30 Sep, 2024 | 06:19 PM

طیب سیف : بانی پی ٹی آئی نے عدلیہ کے حق میں احتجاج کا پلان دے دیا ۔ 

بانی چئیرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 2 اکتوبر کو میانوالی، فیصل آباداور بہاولپور میں احتجاج ہوگا ، 5 اکتوبر کو لاہور مینار پاکستان میں احتجاج کیا جائے گا۔

 بانی پی ٹی آئی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو پیغام دیا ہے کہ 5 اکتوبر جمعہ کو ڈی چوک میں احتجاج کریں ۔ انہوں نے کہا کہ لندن پلان پر عمل کرتے ہوئے یہ پی ٹی آئی کو کرش کرنا چاہتے ہیں ،مجھے بھی جیل میں ڈالا گیا، ہم نے ہمیشہ پر امن احتجاج کیا، یہ قانون ہمیں تحفظ دینے سے قاصر ہے، ہماری عورتیں جیلوں میں پڑی ہیں ،80 سالہ عورت پر پرچہ کاٹا گیا ،کسی کو تکلیف نہیں ہوئی ۔ 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا اور صوبے کےعوام کو جگادیا، علی امین گنڈاپور نے درست کہا اب انقلاب آئے گا ،میرے موقف کو بھی عوام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کا دفاع کریں گے، اور اپنی آزادی کی جدوجہد کریں گے۔ میری بیوی کو کئی ماہ سے جیل میں ہے رکھا گیا، یہ مجھے جیل میں ٹوڑنا چاہتے ہیں، لوگ جیل سے نہ ڈریں ۔ 

مزیدخبریں