سٹی42: جنوبی لبنان اور وسطی بیروت میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنان میں حماس کا اعلیٰ عہدیدار اور ایک اور فلسطینی مسلح گروپ کے سینئر ارکان ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے حماس لیڈر کا تعلق اقوام متحدہ کی فلسطین میں نہایت سرگرم تنظیم ین این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز سے بھی تھا۔
حماس نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں اس کے رہنما فتح شریف ابو الامین اپنی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ ایک حملے میں مارے گئے یہ حملہ پیر کی صبح جنوبی شہر طائر میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پر ہوا۔ حماس کے ایک بیان نے فتح شریف کو ایک "کامیاب استاد اور بہترین [اسکول] پرنسپل" کے طور پر سراہا گیا۔
اسرائیلی ڈیفنس فورسز اور شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ فتح شریف، جسے انہوں نے " حماس تنظیم کی لبنانی شاخ کا سربراہ" بتایا ہے، اس حملے میں مارا گیا ہے۔
اسرائیل کی فوج کے مطابق، شریف حزب اللہ کے ساتھ لبنان میں حماس کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ حماس کی " لبنان میں فورس بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے، کارکنوں کی بھرتی اور ہتھیاروں کی خریداری کے ذمہ دار تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ " فتح شریف نے لبنان میں حماس کے مفادات کو سیاسی اور عسکری طور پر آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔"