ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان میں حماس کے سینئیر اہلکار بیوی بچوں کے ساتھ  ہوائی حملے میں مارے گئے

Fateh Sharif, Central Beirut, Israel Hamas war, City42,
کیپشن: حماس کے رہنما اور یو این آر ڈبلیو اے کے ٹیچر  فتح شریف بیروت، لبنان میں 27 مارچ 2024  کو ایک احتجاج سے خطاب کر رہے ہیں۔ اس تاریخ کو فتح شریف کو اقوام متحدہ کے ادارہ نے معطل کر دیا تھا۔   فوٹو بذریعہ گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  جنوبی لبنان اور وسطی بیروت میں رات گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنان میں حماس کا اعلیٰ عہدیدار اور ایک اور فلسطینی مسلح گروپ کے سینئر ارکان ہلاک ہو گئے۔ مرنے والے حماس لیڈر کا تعلق اقوام متحدہ کی فلسطین میں نہایت سرگرم تنظیم  ین این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فار فلسطین ریفیوجیز  سے بھی تھا۔ 

حماس نے تصدیق کی ہے کہ لبنان میں اس کے رہنما فتح شریف ابو الامین اپنی اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ساتھ ایک حملے میں مارے گئے  یہ حملہ  پیر کی صبح جنوبی شہر طائر میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں ان کے گھر پر ہوا۔ حماس کے ایک بیان نے فتح شریف کو ایک "کامیاب استاد اور بہترین [اسکول] پرنسپل" کے طور پر سراہا گیا۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز اور شن بیٹ سیکیورٹی ایجنسی نے ایک مشترکہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ فتح شریف، جسے انہوں نے " حماس تنظیم کی لبنانی شاخ کا سربراہ" بتایا ہے، اس حملے میں مارا گیا ہے۔

اسرائیل کی فوج کے مطابق، شریف حزب اللہ کے ساتھ لبنان میں حماس کی سرگرمیوں کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ حماس کی " لبنان میں فورس بنانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے، کارکنوں کی بھرتی اور ہتھیاروں کی خریداری کے ذمہ دار تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ " فتح شریف نے لبنان میں حماس کے مفادات کو سیاسی اور عسکری طور پر آگے بڑھانے کے لیے کام کیا۔"