اسرائیل پر حملے کرتے رہیں گے، زمینی جنگ کیلئے تیار ہیں، حزب اللہ چیف کا خطاب

30 Sep, 2024 | 05:05 PM

سٹی42: حزب اللہ کے عنوری سیکرٹری جنرل نعیم قاسم کے اپنے  کارکنوں کیلئےپہلے رسمی خطبہ میں کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ہماری کارروائیوں میں اضافہ ہوگا۔  اسرائیل نے لبنان میں زمینی کارروائی کی  تو ہم اس کے لیے تیار ہیں، ہم جیتیں گے جیسے 2006 میں جیتے تھے۔
  


حزب اللہ  تنظیم کے عبوری سربراہ نعیم قاسم نے اپنے پہلے خطاب میں مقاصد سے پیچھنے نا ہٹنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ 

اپنے خطاب میں نعیم قاسم نے کہا کہ ہم نے اپنا لیڈر اور بھائی کھویا ہے جو اپنے فائٹرز سے پیار کرتا تھا۔ ہم تاخیر کرنے کے بجائے جلد طریقہ کار کے مطابق اپنے نئے سربراہ کا انتخاب کریں گے اور ہم لبنان کی حفاظت اور غزہ کی حمایت کے مقصد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے اندر 150 کلومیٹر  گہرائی تک حملے کرتے رہے ہیں۔  حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی ہماری کارروائیاں جاری رہیں گی اور ان  میں اضافہ ہوگا، اگر اسرائیل لبنان میں زمینی کارروائی کرتا ہے تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔   اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا اور ہم جیتیں گے جس طرح ہم 2006 کی لڑائی میں اسرائیل سے جیتے تھے۔ 

مزیدخبریں