اسرائیل لبنان مین زمینی کارروائی کرے گا، گیلنٹ نے ایک بار پھر بِگل بجا دیا

30 Sep, 2024 | 04:44 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  اسرائیل کے وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے سختی سے اشارہ کیا ہے کہ اسرائیل لبنان میں حزب اللہ کے خلاف زمینی کارروائی شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسرائیل جنوبی لبنان مین ایک چھوٹی پیش قدمی پہلے ہی کر چکا ہے۔ 

منگل کے روز گیلنٹ نے شمالی اسرائیل میں 188ویں آرمرڈ بریگیڈ اور گولانی انفنٹری بریگیڈ کے دستوں سے کہا۔ے کہا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا خاتمہ ایک بہت اہم قدم ہے، لیکن یہ سب کچھ نہیں ہے۔ ہم اپنے پاس موجود تمام صلاحیتوں کو استعمال کریں گے،"

گیلنٹ نے لبنان مین زمینی کارروائی کے حوالے سے مزید کہا کہ"اگر دوسری طرف سے کوئی نہیں سمجھتا کہ ان صلاحیتوں کا کیا مطلب ہے، تو یہ تمام صلاحیتیں بہرحال موجود ہیں اور آپ اس کوشش کا حصہ ہیں۔ ہمیں آپ پر بھروسہ ہے کہ آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں،" 

لبنان کے ساتھ سرحد پر  موجود بکتر بند دستوں کے معائنہ کے لئے دورے کے دوران، اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے پڑوسی ملک میں ممکنہ زمینی کارروائی کیطرف اشارہ کرتے ہوئے کہا، "ہم اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔" بکتر بند دستے "کاوش کا حصہ" ہیں۔ گیلنٹ نے  کہا آپ "ہر چیز کو نافذ کر سکتے ہیں"۔ مقصد اب بھی 60,000 اسرائیلیوں کی ان کے گھروں کو  واپسی ہے جو حزب اللہ کے حملوں سے سرحد کے ساتھ والے علاقوں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔  ہم "ہر ممکن کوشش" کرنے اور ہوا میں، سمندر سے اور زمین پر فوجیں تعینات کرنے کے لیے تیار ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے ابھی تک "وال اسٹریٹ جرنل" کی اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، جس کے مطابق اسرائیلی اسپیشل فورسز نے پہلے ہی لبنان کے جنوبی علاقہ  میں چھوٹے درجہ کی  پیش قدمی کی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کی اس غیر مصدقہ رپورٹ کے مطابق، پیش قدمی کا مقصد (جنوبی لبنان کے اندر جا کر) اسی ہفتے  ممکنہ زمینی حملے کی تیاری کرنا تھا۔

مزیدخبریں