عیسیٰ ترین: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بلوچستان کےعوام کی ہرممکن مدد کریں گے، سیلاب متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔
کوئٹہ میں بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سےسوتیلوں جیسا سلوک ہو رہا ہے، بلوچستان کےعوام کی ہرممکن مدد کریں گے، سیلاب متاثرین کی مدد ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دنیا بھر میں آواز اٹھائی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی میں حکومت سازی کا معاہدہ ہوا تھا، وزیراعظم کے ساتھ دنیا کے سامنےکھڑے ہو کر بطور وزیر خارجہ معاہدے کی، ہم نے ہاؤسنگ پروجیکٹ کے فنڈنگ کا بندوبست کیا، یہ میرا منصوبہ ہےجو ہم نے ورلڈ بینک کےسامنے رکھا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ وفاق کا حصہ سندھ کو دلانا کتنا مشکل ہے،جب دوبارہ سیلاب آئے اور میں مدد مانگوں تو مجھ سے یہی پوچھا جائےگا کہ پہلے جو فنڈز دیے تھے، اس کا کیا ہوا؟، سیلاب متاثرین کے لیے ورلڈ بینک سےپہلے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مدد کرنی چاہیے، اگرآپ اپنا حصہ ڈالتےہیں تو دینا سےمزید فنڈنگ ملےگی، صوبائی اور وفاقی حکومتیں سیلاب متاثرین کو سنجیدہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کے وزیراعلی سےکہتا ہوں کہ بات کریں، میں یہ چاہتاہوں آپ یہ پیسہ فوری سیلاب متاثرین کو دیں۔ میں بیرون ملک سے کیا گیا وعدہ سندھ میں پورا کر رہا ہوں۔