جماعت اسلامی کو حق دو عوام کو تحریک مہنگی پڑ گئی،9 رہنماوں کیخلاف مقدمہ درج

30 Sep, 2024 | 03:45 PM

Ansa Awais

حسن علی : جماعت اسلامی کی لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود دھرنا کرنے کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ پنجاب پولیس نے جماعت اسلامی کے بھیکھے وال موڑ پردھرنا دینے پر مقدمہ درج کر لیا۔
 اتوار کے روز جماعت اسلامی کی جانب سے بھیکھے وال موڑ پر ’’حق دو عوام کو تحریک‘‘ کے سلسلے میں دھرنا کا اہتمام کیا گیا۔ دھرنے کے دوران مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس کا مقدمہ تھانہ اقبال ٹائون کے سب انسپکٹر خالد حسین کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو پی پی 169 کا امیدوار بنا دیا گیا۔ ایف آئی آر میں ضیا الدین انصاری، خالد بٹ، لیاقت بلوچ، احمد سلمان بلوچ سمیت کل 9 رہنماوں  کے نام درج کئے گئے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق جماعت اسلامی پر مقدمہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں  تحریر ہے کہ روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں