ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی(ف) کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد

بیرسٹر گوہر کی مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی(ف) کا بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے پر مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چئیرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ۔ 

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔ بیرسٹر گوہر کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو پانچ سال کے لئے  جمعیت علماء اسلام کا امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی، بیرسٹر گوہر علی خان نے مولانا فضل الرحمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ 

چئیرمین پی ٹی آئی نے مولانا عبدالغفور حیدری کو بھی سیکریٹری جنرل جے یو آئی منتخب ہونے مبارکباد دی ۔