رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن کب ہوگا اور کیا پاکستان میں دیکھا جاسکےگا؟

30 Sep, 2024 | 03:30 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب سورج کو گرہن لگے گا مگرسورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جنوب اور شمالی امریکا و انٹارکٹکا میں سورج گرہن دیکھا جاسکے گا۔ 

سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 43 منٹ پر ہوگا اور  11 بج کر 45 منٹ پر سورج گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 47 منٹ پر سورج گرہن اختتام پذیر ہوگا۔ 

مزیدخبریں