ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیم بنانے کیلئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا ہوگی: شان مسعود

 ٹیم بنانے کیلئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا ہوگی: شان مسعود
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

آمنہ خان: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم بنانے کیلئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا ہوگی، شکست کے بعد تبدیلیاں کرنا آسان ہے، آگے جانے کیلئے کھلاڑیوں کو بیک کرنا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیم بنانے کیلئے لڑکوں کو سپورٹ کرنا ہو گا،کھلا ڑیوں کو سپورٹ کرنا بہت اہم ہے ، ٹیم میں مستقل مزاجی دکھا نی پڑتی ہے ،پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں، بنگلہ دیش کے خلاف شکست کا ہمیں بھی بہت دکھ ہے، بنگلا دیش کیخلاف نعمان علی کو پچ کی وجہ سے نہیں کھلایا۔

شان مسعود کا کہناتھا کہ چیمپئنر کپ سے ریڈ بال ٹارگٹڈ تیاری نہیں ہوئی ،چیمپئنر کپ میں اسٹینڈ رڈ بہت اچھا تھا ،کوشش کریں گے انگلینڈ کیخلاف پاکستان کیلئے یاد گار نتیجہ حاصل کریں ،بنگلا دیش کیخلاف ہم اہم مواقع پر میچز ہارے،ڈریسنگ روم کاما حول اچھا رکھنا میرے لئے اہم ہے۔
فزیکل اور مینٹل فٹنس پر کوئی کمپر ومائز نہیں ہو گا ، انگلینڈ سے ملتا ن میں کھیلیں گے ، موسم چیلنجنگ ہو گا ، کوشش ہے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اچھا آغا ز کریں۔