ملک اشرف : ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی آج آخری تاریخ ، وکلاء رہنماؤں نے تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا,صدر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور حسیب اللہ خان سمیت دیگر وکلاء کا تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کردیا .
صدر ایسوسی ایشن آف انٹرنیشنل لائرز لاہور حسیب اللہ خان نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف بی آر کا آئرس سسٹم بیٹھنے کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والوں کو مشکلات کا سامنا رہا، نیٹ سروس میں دباؤ کے باعث ٹیکس ریٹرن بروقت فائل نہیں ہوسکے , ایف بی آر کے سسٹم میں سست روی اور پیچیدگیوں کے باعث ٹیکس گزاروں کی مشکلات بڑھیں ، سسٹم میں پیچیدگیوں کے باعث ٹیکس کنسلٹنٹ ، ٹیکس دہندگان کوگوشوارے جمع کروانے میں مشکلات کا سامنا رہا، حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ سمیت دیگر وکلاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں کم از کم ایک ماہ کی توسیع کرے.