(زاہد چودھری)مال مفت دل بے رحم،2ارب سے زائد مالیت کے 6100 نئے اے سی استعمال نہ ہوسکے ۔سرکاری ہسپتالوں کیلئے گزشتہ مالی سال میں نئے اے سی خریدے گئے تھے، ایئرکنڈیشنر سٹور میں رکھ دیئے گئے، ہسپتالوں کو سپلائی ہی نہ ہوئے ۔
سرکاری ہسپتالوں میں مریض گرمی سے نڈھال رہے ، محکمہ صحت خواب غفلت سے بیدار نہ ہوا،چار ماہ سے نئے ایئرکنڈیشنر ہسپتالوں میں نصب کرنے کا پلان ہی نہ بن سکا۔
ذرائع کے مطابق 2300اے سی 2 ٹن کیبنٹ کی مالیت 68کروڑ ہے ۔1500اے سی 4 ٹن کیبنٹ کی مالیت 90کروڑ روپے جبکہ2300ایئرکنڈیسنر 2ٹن سپلٹ کی خریداری پر 49 کروڑ خرچ ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق چھ ہزار سے زائد نئے ایئرکنڈیشنر موسم گرما میں ہسپتالوں میں فعال ہونے تھے ،سرکاری و ٹیچنگ ہسپتال محکمہ صحت سے نئے اے سی مانگتے رہے لیکن فراہم نہ کئے گئے ۔ایئر کنڈیشنرز کی تنصیب کیلئے ابھی تک کوئی ڈسٹریبیوشن پلان نہیں بن سکا ۔