سکولوں میں موجودسرپلس اساتذہ کیلئےبری خبر

30 Sep, 2024 | 03:10 PM

سٹی 42 : محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے 14اکتوبر سے سرپلس اساتذہ کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

 محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق سرپلس اساتذہ کوزیادہ تعدادوالے سکولوں میں بھیج دیا جائے گا، سکول میں سب سےزیادہ وقت گزارنےوالےاساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا، خواتین اساتذہ کوگرلز اورمیل اساتذہ کوبوائز سکولوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ خواتین کو 10کلومیٹر اورمیل اساتذہ کو 15کلومیٹر کی حدود میں بھیجا جائے گا ۔ ریشنلائزیشن کاعمل10نومبر تک مکمل کیا جائے گا ۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن سے20ہزارسےزائدسرپلس اساتذہ کا سٹیشن بدلا جائے گا۔ 

مزیدخبریں