ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسٹریلیا نے یونس خان کو کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا

 آسٹریلیا نے یونس خان کو کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو کرکٹ آسٹریلیا نے کرکٹ فیسٹیول کا حصہ بنا لیا۔

پاکستان کے سابق کپتان یونس خان کو آسٹریلیا کے کرکٹ سیزن کی تقریب کے مہمان کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے، کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ سیزن کے آغاز سے قبل کرکٹ فیسٹیول 5 اکتوبر کو میلبرن میں ہوگا، کرکٹ فیسٹیول میں فینز کو نامور کرکٹرز سے ملنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فاتح کپتان یونس خان کے ہمراہ آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈیمین فلیمنگ اور آل راؤنڈر گلین میکسویل بھی شامل ہیں۔

کرکٹ فیسٹیول میں فینز کی دلچسپی کے لیے سرگرمیاں رکھی جائیں گی کرکٹرز فینز کے ساتھ فو ٹو سیشن کریں گے اور آٹو گراف دیں گے۔