دْرِنایاب : ایل ڈی اے نے کمرشل فیس کی عدم ادئیگی اور غیرقانونی کمرشل استعمال پر قاسم علی شاہ فاونڈیشن سمیت متعدد عمارتیں سربمہر کردیں ۔
ایل ڈی اے نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن،علامہ اقبال ٹاؤن اور مصطفی ٹاؤن میں کارروائیاں کیں۔سیل کی گئی املاک ہدایہ انٹرنیشنل سکول ، چیمپئن ٹریڈرز ، رینل کیئر سنٹر ، پاک ویژن سکول و کالج ، صدیق بک ہاوس ، لیڈز یونیورسٹی ، پی او بی آئی کلینک سمیت دیگر شامل ہیں۔ ایل ڈی اے نے معروف موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کا دفتر بھی سربمہر کردیا ۔ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا ۔