ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف سیکرٹری پنجاب کا اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کروانے کا حکم

 چیف سیکرٹری پنجاب کا اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کروانے کا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : چیف سیکرٹری پنجاب نے اوپن ڈور پالیسی پر سختی سے عمل کروانے کا حکم دیدیا ، افسران کو صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک دفتر میں اپنی موجودگی یقینی بناکرآگاہی نوٹس آویزاں کرنے کی ہدایت کردی۔
 چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام محکموں کے سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ اوپن ڈور پالیسی پر ہر صورت عمل کیا جائے اور شہریوں کے مسائل سن کر ترجیحی بنیادوں پر انہیں حل کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی ہے کہ تمام سیکرٹریز اپنے دفاتر کے باہر نوٹس آویزاں کریں، جن پر درج کیا جائے کہ صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک وہ اپنے دفتر میں شہریوں کو دستیاب ہوں اور شہریوں کی شکایات سنیں گے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ان مخصوص اوقات میں کوئی افسر میٹنگ، اجلاس یا وزٹ کا بہانہ کرکے دفتر سے باہر نہیں جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer