لیسکو میں نیو کنکشن کیلئے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کر دیا گیا

30 Sep, 2024 | 01:19 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا: لیسکو میں نیو کنکشن کیلئے اے ایم آئی سمارٹ میٹر کے ڈیمانڈ نوٹسز کا اجراء کر دیا گیا، فیس تینتیس ہزار پانچ سو سے بڑھ کر تریسٹھ ہزار چار سو پچاس روپے مقرر کر دی گئی۔
 کمپنی میں ڈیمانڈ نوٹس فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے اضافی فیس کا اطلاق کر دیا گیا ہے، اے ایم آئی سمارٹ میٹر کی قیمت کی وجہ سے فیس میں اضافہ کیا گیا ہے، لیسکو میں عام تھری فیز کی بجائے نیو کنکشن پر صرف سمارٹ میٹر نصب ہوں گے،صارفین کو سمارٹ میٹر کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹس جمع کروانا ہو گا، سمارٹ میٹر نصب ہونے سے بجلی چوری اور اووربلنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں