دْرِنایاب : ایل ڈی اے سٹی متاثرین کو اٹھارہ سال بعد ریلیف ملنے کے بعد پھربریک لگ گئی ،منصوبہ ایک مرتبہ پھر جمود کا شکار ہونے لگا ، سابق نگران حکومت کی جانب سے الاٹیز کو ریلیف دیاگیاتھا ۔
حالیہ ایل ڈی اے اتھارٹی کی میٹنگ میں متعدد ایجنڈے اجلاس سے قبل رکوا لئے گئے تھے ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی کے پیش کئے جانیوالے چند ایجنڈوں میں دو ایجنڈے موخر کردئیے گئے ۔ایل ڈی اے سٹی کے پانچ نئے بلاکس کا قبضہ کھونے کا اعلان بھی پورا نہ ہوا ۔ایل ڈی اے سٹی کیلئے حکومت سے تین ارب کا سافٹ لون لینے کا ایجنڈا بھی موخر کردیا ۔ایل ڈی اے سٹی کے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو دوبارہ ٹاسک کرنے کا ایجنڈا بھی التوا میں ڈال دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے سٹی میں ڈویلپمنٹ ورکس کو بھی سست روی کا شکار بنادیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فنڈز ہونے کے باوجود ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراونڈ الیکٹریفیکیشن اور مسنگ روڈ کا انفراسٹرکچر سست روی کا شکارہے ۔ایل ڈی اے سٹی منصوبے کے اگلے بلاکس تیار اور قبضہ کھولنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں ۔
ایل ڈی اے سٹی متاثرین کو اٹھارہ سال بعد ریلیف ملنے کے بعد پھربریک لگ گئی
30 Sep, 2024 | 01:16 PM