بے ضابطگیوں پر افسران کو بڑی محکمانہ سزائیں، 3 جج ملازمت سے برطرف

30 Sep, 2024 | 12:59 PM

ملک اشرف: بے ضابطگیوں اور اختیارات سے تجاوز کے باعث 3 جوڈیشل افسران کو محکمانہ سزائیں دے دی گئیں۔

سول جج مس شازیہ پروین کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ سول جج شہباز حسین کو 3سال کیلئے پے سکیل روکنے کی سزا سنائی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبداللہ عثمان کو بھی سنشور کی سزا دی گئی۔ یہ سزائیں محکمانہ انکوائریوں میں قصوروار پائے جانے پر دی گئیں۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی کے اجلاس میں ان سزاؤں کی منظوری دی گئی ۔

جوڈیشل افسران کے لیے مختلف نوعیت کی سزاؤں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے۔



مزیدخبریں