جمال الدین : انسداد دہشتگری عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی اور پراسیکیوشن سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیئے ۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے بانی پی ٹی آئی کی چار درخواستوں پر سماعت کی۔ پراسیکیوشن نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے مزید سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی اورآئندہ سماعت پر سپیشل پراسیکیوٹر سےدلائل طلب کرلئے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلیمان صفدر نے چارضمانتوں پردلائل مکمل کر رکھے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کی مسلم لیگ نون کا آفس جلانے سمیت چارضمانتیں کورٹ نمبر3 میں زیر سماعت ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے12 مقدمات میں بعد ازگرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائرکررکھی ہیں، دیگر8 مقدمات میں درخواستیں ایڈمن کورٹ میں زیرالتواء ہیں۔
نو مئی مقدمات، بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی
30 Sep, 2024 | 12:44 PM