شوہر سے لڑائی، بیوی نےزہر دے کر دو بیٹیوں کو  قتل کر دیا 

30 Sep, 2024 | 12:43 PM

مبشر حسن نقوی: ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل میں میاں بیوی کی لڑائی نے دو بیٹیوں کو موت کی نیند سلا دیا ۔

 گھریلو ناچاکی پر مبینہ طور پر ماں نے دو بیٹیوں کو زہر دیا جسے پینے کےبعد  13 سالہ انعم اور 8 سالہ مصباح جاں بحق ہوگئیں۔
پیر محل میں واقعہ تھانہ اروتی کی حدود 748 گ ب میں پیش آیا، پولیس نے لاشو ں کو تحویل میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا۔
 

مزیدخبریں