وقاص احمد : ڈی آئی جی آپریشنز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کا حکم دیدیا، لاہور کے 54 اے کیٹگری تھانوں میں فرضی مشقیں کرنے کا حکم دیاگیا۔
شہر کے اہم تھانوں کی حدود میں ہنگامی مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اے کیٹگری کے 54 تھانوں میں ہنگامی مشقیں کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز آفس کے مطابق ہنگامی مشقوں میں پولیس کیساتھ دیگر اداروں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ہنگامی مشقیں تھانوں کی حدود میں واقع اہم مقامات پر کی جائیں گی۔ ہنگامی مشقوں کا مقصد امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی تیاری کو مزید بہتر بنانا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق ہنگامی مشقوں سے پولیس اوردیگراداروں کے مابین کوارڈینیشن بہتر ہوگی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تھانہ بہترطریقے سے تیار ہوگا۔