ملک اشرف : سپریم کورٹ کے وکیلوں کی تعداد کی تعداد4021 تک پہنچ گئی ،ووٹرز کی حتمی لسٹ جاری ، لاہور میں سپریم کورٹ کے وکلاء کی تعداد 1404 ، ملک بھر کے شہروں سےسب سے زیادہ ہے، امیدواروں سے کاغذات نامزدگی آج سے پانچ اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے ۔
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات31 اکتوبرکو ہوں گے،جس کیلئے ووٹرز کی حتمی فہرست جاری کردی گئی ہے، لاہور میں ووٹرز وکلاء کی تعداد1404،روالپنڈی، اسلام آباد 769،ملتان 274 ووٹرز، بہاولپور111 تک پہنچ گئی ہے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سمیت کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا سپریم کورٹ رجسٹریوں میں آج سے پانچ اکتوبر تک وصول کئے جائیں گے،امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی اور شکایات پر فیصلے 8 اکتوبر کو ہوں گے، ابتدائی فہرست9 اکتوبر کو جاری کی جائیگی، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کیخلاف 10 اکتوبر کواپیلیں وصول کی جائیں گی۔ کاغذات نامزدگی کے متعلق اپیلوں پر سماعت 15 اکتوبر تک ہوگی،امیدوار17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی واپس لےسکیں گے،امیدواروں کی حتمی فہرست19 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔ سپریم کورٹ کے وکلاء کا گڑھ ہونے کے باعث امیدواروں کی سرگرمیوں کا مرکزلاہوربن چکا ہے ۔
سپریم کورٹ بار کے انتخابات، کاغذات نامزدگی 5 اکتوبر تک وصول کئے جائینگے
30 Sep, 2024 | 12:29 PM