ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹ آج فروخت ہونگے

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے آن لائن ٹکٹ آج فروخت ہونگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے آن لائن ٹکٹ آج شام سے فروخت ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے اور دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہو گی جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 4 اکتوبر سے شروع ہو گی۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق میچ کے مقامات کے باہر باکس آفسز ٹیسٹ میچوں سے ایک دن پہلے کام کریں گے، شائقین کی دلچسپی کے لیے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہیں رکھی گئیں، تینوں ٹیسٹ میچوں کے پہلے دن مخصوص انکلوژرز میں داخلہ مفت ہوگا۔