سرکاری سکولوں میں انٹرن شپ پروگرام کا آغاز,انٹرنز کو  ماہانہ کتنا معاضہ دیا جائے گا؟

30 Sep, 2024 | 12:11 PM

جنید ریاض: حکومت نے سرکاری سکولوں میں انٹرن شپ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت منتخب سکولوں میں انٹرنز کو ماہانہ 31 ہزار روپے معاضہ فراہم کیا جائے گا۔

 انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا اور اس کے لیے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹیز سے سکولوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

چیف منسٹر کے تحت اس پروگرام میں نوجوانوں کو انٹرن شپ دی جائے گی، جس کیلئے تمام اضلاع میں 150 منتخب سکولوں میں دو انٹرنز متعین کیے جائیں گے۔ انٹرنز کی تعیناتی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے آفس میں کی جائے گی۔


 

مزیدخبریں