ہائی سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے پر کام شروع

30 Sep, 2024 | 12:11 PM

جنیدریاض: لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں میں 40 ہزارسینیئر اساتذہ کی شارٹیج کا سامنا،سکولوں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ہائی سکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج پوری کرنے پر کام شروع کردیا ۔

تفصیلات کےمطابق مڈل سکولوں میں موجود 25 ہزاروں سے زائد ایس ایس ٹی اساتذہ کو ہائی سکولوں میں بھیجا جائے گا،پنجاب بھر کے 28 ہزار مڈل سکولوں میں سینیئر ایلمنٹری سکول ٹیچرز کو بطور ہیڈ ٹیچر تعینات کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں 7 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کے تبادلے ہائی سکولوں میں کردیئے گئے،دوسرے مرحلے میں مزید 10 ہزار ایس ایس ٹی اساتذہ کے تبادلے کیے جائیں گے۔

لاہور بھر کے ہائی سکولوں میں بھی 800ے زائد اساتذہ کی شارٹیج ہے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کےمطابق ہائی سکولوں میں اساتذہ کی شارٹیج کو مرحلہ وار پورا کرلیا جائے گا۔

مزیدخبریں