انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ہوگی یا نہیں؟

30 Sep, 2024 | 11:27 AM

کلیم اختر: لاہور چیمبر ،ٹیکس بارز کاانکم ٹیکس جمع کرانے میں مشکلات پر اظہار تشویش کیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی گوشوارےجمع کرانے کی ڈیڈلائن کے مطابق آج آخری روز ہے تاہم لوڈ زیادہ ہونے اور تکنیکی خرابی کے باعث شہریوں کو ریٹرن فائل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کے تکنیکی مسائل کے ازالے کیلئے مناسب وقت فراہم کیا جاسکتا ہے اورمنظوری کے بعد ہی شہریوں کو  اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کرانے بارے مہلت دی جائے گی۔
یاد رہے کہ بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر کو ملک بھر کی ٹیکس بارز اور ایسوسی ایشنز کی جانب سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے نظام کی ناکامی کے باعث انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے میں ممکنہ ایک ماہ کی توسیع کا حتمی فیصلہ آج متوقع ہے۔

راولپنڈی اسلام آباد ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر فراز فضل شیخ نے بتایا کہ اتوار کو چھوٹے ریٹرز (تنخواہ دار طبقہ) کو ایف بی آر سسٹم کی جانب سے ریٹرز جمع کرائے جانے کا پیغام وصول ہوا لیکن گزشتہ دو دنوں کے دوران بھاری ڈیٹا والے ریٹرن اپ لوڈ یا موصول نہیں ہوئے۔ اس کے لیے تاریخ میں فوری توسیع کی ضرورت ہے تاکہ تعمیل کرنے والے ریٹرن فائلرز کی طرف سے جمع کرائے جانے والے ریٹرن کے التوا کو صاف کیا جا سکے۔ اس معاملے پر ایف بی آر کے ساتھ ہماری پہلے کی بات چیت کے باوجود یہ حل نہیں ہوا، جس کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کے لیے 30 ستمبر 2024 کی مقررہ ٹائم لائن کے اندر ٹیکس گوشوارے جمع کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں