ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف، سابق سپیکر کیخلاف سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی

نئے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف، سابق سپیکر کیخلاف سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: سپریم کورٹ کے فیصلہ کے بعد نئے نیب ترمیمی قانون کے تحت ریلیف، سابق سپیکر سبطین خان سمیت دیگرکےخلاف ریفرنس پر سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے احکامات جاری کیے کہ نیب آئندہ سماعت پر ریفرنس منتقلی پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے ،کس ملزم کا کیا کردار ہے اس کا معاملہ کس عدالت یا پلیٹ فارم کو بھجوانابتایا جائے،احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی نے سماعت کی،عدالت نے کہا احتساب عدالت کا اس ریفرنس کی سماعت کا دائرہ اختیار ختم ہو گیا ہے۔
عدالت نےفریقین سے استفسار کیا کہ بتائیں ریفرنس کو کہاں بھجوانا ہے ؟ نیب پراسیکیوٹر نے کہا ریفرنس میں سابق بیوروکریٹ اور سرکاری ملازمین بھی ملزم ہیں،ریفرنس کو مزید کارروائی کے لئےچیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دیا جائے۔