ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

 پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان دل کی تکالیف سے اموات میں دنیا میں 30 ویں نمبر پر آگیاہے۔

  پاکستان میں امراض قلب میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا اور عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

  عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں 29 فیصد اموات دل کی بیماریوں کے باعث ہورہی ہیں جبکہ ملک بھر میں سالانہ چار لاکھ افراد دل کی بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

 60 برس تک کی عمر کے ہر چار میں سے ایک شخص دل کی شریانوں کی کمزوری میں مبتلا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق 30 سال سے کم عمر افراد کوزیادہ خطرات لاحق ہیں، احتیاط لازمی ہے،تمباکو نوشی، مرغن غذائیں، موٹاپا، ہائی بلڈپریشرامراض قلب کی بڑی وجہ ہیں۔

 ماہرین کا کہنا ہے کہ 66 سال کی عمر کے مرد اور 70 سال کی عمر تک کی خواتین میں ہارٹ اٹیک کے زیادہ امکانات ہوتے ہیں۔

  پاکستان میں دل کی بیماریوں کے علاج کے درجنوں سرکاری و نجی اسپتال قائم ہیں تاہم ،لوگوں کا کہنا ہے صوبے بھر سے مریض پی آئی سی لاہور آتے ہیں دیگر اضلاع میں ہسپتال بنائے جائیں۔