ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف ان ایکشن

لاہور پولیس جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف ان ایکشن
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ میں ملوث قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے کمر کس لی۔

ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال میں قمار بازوں کے خلاف کارروائیوں میں 927مقدمات درج کر کے3976ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 01کروڑ 56لاکھ09ہزار سے زائد کی رقم برآمدکی گئی ہے۔

 ترجمان کے مطابق سٹی ڈویژن میں قمار بازی کے1305ملزمان،کینٹ میں 859، سول لائنزمیں 482، صدرمیں 340، اقبال ٹاؤن میں 607 اور ماڈل ٹاؤ ن میں 383ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او لاہور نے کہا ہے کہ جوئے بازی کے اڈوں کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمبلنگ کے خاتمے کیلئے بھر پور کارروائیاں جاری ہیں، بلال صدیق کمیانہ نے  پولیس افسران کو جوئے کے اڈوں اور آن لائن جوئے کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم  دیتے ہوئے  ہدایت کی ہے کہ جوئے کے اڈوں پر انٹیلی جنس بیسڈ ریڈ زکئے جائیں اور  آن لائن جوئے کے گھناؤنے کاروبار میں ملوث عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے۔ آن لائن جوئے کی روک تھام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بھر پور مدد لی جائے،  لوگو ں کو آن لائن جوئے کی ترغیب دینے والے سوشل میڈیا اکاونٹس اور اپلیکیشنزپر بھی کڑی نظر رکھی جائے۔

 انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جوئے میں ملوث سماج دشمن عناصرکو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ جواء ایک سماجی لعنت ہے، والدین اپنے بچوں پر کڑکی نظر رکھیں۔شہری جوئے و دیگر جرائم سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے پولیس کی معاونت کریں۔