عابد چوہدری: پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن جاری، رواں سال کے دوران مختلف اضلاع میں ہزاروں خطرناک آتشیں ہتھیار، گولیاں اور کارتوس برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق لاہور سمیت صوبے بھر سے 1249 کلاشنکوف، 34647 پستول، 2705 بندوقیں، 2440 رائفلز اور 596 ریوالور برآمد کیے گئے ہیں۔ مزید برآں ملزمان سے 2 لاکھ 52 ہزار 135 گولیاں اور کارتوس بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
شہر لاہور میں 117 کلاشنکوف، 7148 پستول، 506 رائفلز، 276 بندوقیں اور 62 ریوالور برآمد ہوئے ہیں جبکہ 40 ہزار سے زائد گولیاں بھی ملزمان کے قبضے سے ضبط کی گئی ہیں۔