ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلا دیشی کرکٹر شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن مشکل میں پھنس گئے۔

تفصیلات کےمطابق بنگلا دیش حکومت اور کرکٹ بورڈ نے شکیب الحسن پر سکیورٹی طلب کرنے سے پہلے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے پر زور دیا ہے،ایڈوائزر یوتھ اینڈ سپورٹس آصف محمد کا کہنا ہے کہ آل راؤنڈر کو اپنے سیاسی مؤقف کی وضاحت دینے کی ضرورت ہے، اس کے بعد انہیں سکیورٹی طلب کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ہر کسی کو سکیورٹی مہیا کرنے کی پابند ہے، شکیب الحسن کرکٹر کے ساتھ سیاستدان بھی ہیں، انہوں نے عوامی لیگ کی طرف سے الیکشن میں حصہ لیا، ہم اتنی ہی سکیورٹی دیں گےجتنی دوسرے کرکٹرز کو ملتی ہے، ہم اس کے پابند ہیں۔

 آصف محمد کا کہنا ہے کہ لوگوں کے نزدیک ان کی دہری شناخت ہے، اگر ہزاروں لوگ چڑھ دوڑے تو کیا ہو گا؟ پولیس کانسٹیبل اور ایک گن مین کیا کر سکیں گے، اس لیے انہیں اپنے سیاسی تعلق کی وضاحت کرنا ہے، شیخ حسینہ واجد کو بھی اتنی سکیورٹی نہیں دی جا سکی تھی اور وہ ملک سے چلی گئیں۔ 

واضح رہے کہ بی سی بی نے سکیورٹی طلب کرنے پر اعلان کیا تھا کہ سکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرا سکتے، شکیب الحسن عوامی لیگ کے سابق ممبر ہیں، وہ ایک قتل کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔

حکومتی تبدیلی اور قتل کے مقدمے میں نامزد ہونے کے بعد شکیب الحسن اب تک وطن واپس نہیں گئے ہیں۔