دھرنا جاری:گرمی بھوک اور تھکاوٹ سے متعدد نابینا افراد بے ہوش

30 Sep, 2024 | 09:58 AM

 (ویب ڈیسک) لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کیلئے نابینا افراد کا دھرنا آٹھویں روز بھی جاری رہا۔

بھوک،تھکاوٹ اور گرمی کے باعث متعدد نابینا افراد بے ہوش ہو گئے۔  سڑک بلاک کرنے پرپولیس نے نابینا افراد کو زبردستی اٹھانے کی کوشش کی جس پر پولیس اور نابینا افراد کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔ پولیس کی مزید نفری چیئرنگ کراس پہنچ گئی۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے والے بصارت سے محروم افراد کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات میں نابینہ افراد کو روزگار کی فراہمی، ان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی اور نابینہ افراد کیلئے ہمت کارڈ کا اجرا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ 7 دن سے دھرنا دیے ہوئے ہیں مگر ابھی تک کسی حکومتی یا انتظامی عہدیدار نے ان سے سنجیدہ رابطہ نہیں کیا۔

مظاہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبات کی منظوری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی مظوری تک دھرنا جاری رہے گا۔

مزیدخبریں