عابد چوہدری: آرگنائزڈکرائم یونٹ سول لائن کی کارروائی کے دوران مبینہ پولیس مقابلےمیں زیرحراست ملزم ملک عمران ہلاک ہوگیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزم کو ریکوری کے لیے گجرپورہ لے جایا گیا تھا جہاں ساتھیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ملک عمران مختلف قتل اور اقدام قتل کی وارداتوں میں ملوث تھا، جس کی وجہ سے پولیس نے کارروائی کی تھی۔