محکمہ موسمیات نے لاہور میں بارش سے متعلق اہم پیشگوئی کردی

30 Sep, 2024 | 09:47 AM

(کومل اسلم) گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث گرمی کی شدت میں واضح کمی واقع ہوئی ہے، لاہور کا موسم قدرے خوشگوار ہے۔ 

 شہر کادرجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش برسنے کا کوئی امکان نہیں ہے ، شہر میں وقفے وقفے سے ہوائیں چلیں گی  جس سے موسم میں قدرے بہتری کی توقع ہے۔
 ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پرتیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے،اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک اور دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

 پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، اس دوران مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

 خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم دیر، وزیرستان، چترال اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم رات میں بارکھان، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، خضدار، تربت، پنجگور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

 سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں