ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے

معروف اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: عالمی شہرت یافتہ مبلغ اسلام اور اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے،ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کا استقبال کیا، ڈاکٹر ذاکر  نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ کیا گیا۔ ڈاکٹر ذاکر کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے، اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں  نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا۔

 آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔ 

 واضح رہے عالمی شہریت یافتہ مبلغِ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائیک نے یوٹیوبر کے حالیہ پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ وہ اگر چاہتے تو بھارت سے نکل کر ملائیشیا جانے کے بجائے پاکستان میں بھی مستقل رہائش اختیار کرسکتے تھے مگر انہوں نے بعض وجوہات کی بنیاد پر ایسا نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2019 میں جب اس بات کا یقین ہوگیا کہ اب بھارت جانے کا کوئی امکان نہیں تو انہوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تاہم کورونا کی وبا کے باعث ایسا نہ کرسکے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکالر ڈاکٹر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔