ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم 

 بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: سی ٹی او لاہور نے بغیر لائسنس موٹرسائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

 چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) عمارہ اطہر  نے بتایا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کا عمل آسان بنایا گیا ہے مگر اب بھی بڑی تعداد میں موٹرسائیکل سوار بغیر لائسنس سڑکوں پر موجود ہیں۔ نئے اقدامات کے تحت بغیر لائسنس سواروں کو بھاری جرمانے اور موٹرسائیکل ضبط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،  لائسنس حاصل کرنے کے بعد ہی موٹرسائیکل واپس کی جائے گی۔

اُن کا مزید کہنا ہے کہ  خلاف ورزی پر 2ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور لائسنس کی فیس 930 روپے ہے جبکہ موٹرسائیکلسٹ کیلئے لرنر پرمٹ کی 42 روز میعاد کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

شہریوں سے قانون کی پاسداری کی درخواست کی گئی ہے۔