ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاہنہ، پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کاہنہ، پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: کاہنہ، سڑائچ گاوں کے قریب پولیس کا ڈاکووں سے آمنا سامنا، پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔

چوکی صوئے اصل پٹرولنگ پولیس 15 کال موصول ہونے پر فوری موقعہ پرپہنچی،  چوکی انچارج صوئے اصل کا کہناتھا کہ ‏ڈاکووں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،فائرنگ کے تبادلے میں 1 ڈاکو امتیاز اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا، جس کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

دونوں ڈاکو بدوکی گاوں کے قریب احمد نامی شہری سے واردات کرکے فرار ہوئے تھے، ڈاکو کے قبضہ سے پستول اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کیا گیا۔
ڈاکو امتیاز چوری، ڈکیتی جیسے سنگین جرائم میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے،ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر ملزم کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
‏ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نےپولیس ٹیم کو شاباش تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔