ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبنان میں موجود پاکستانیوں کیلئے دفتر خارجہ کی ہدایات

 لبنان میں موجود پاکستانیوں کیلئے دفتر خارجہ کی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دفتر خارجہ نے لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کی سہولت کاری کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا۔

 ترجمان ممتاز زہرا بلوچ کاکہنا ہے کہ وزارت خارجہ اور بیروت میں پاکستانی سفارت خانہ لبنان کی بحرانی صورتحال میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی سہولت کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،بحرانی صورتحال کے پیش نظر وزارت خارجہ نے اپنے کرائسز مینجمنٹ یونٹ کو فعال کر دیا ہے۔

 ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ  لبنان میں پاکستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو مندرجہ ذیل رابطے کی تفصیلات پر CMU سے رابطہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے،دفتر خارجہ نے لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کے رابطے کیلئے نمبروں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

 لینڈ لائن: 051-9207887

 ای میل: cmu1@mofa.gov.pk

  دریں اثنا، بیروت میں پاکستان کا سفارت خانہ بھی 24/7 درج ذیل رابطے کی تفصیلات پر دستیاب ہے۔