سٹی42: اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے شہر حدیدہ پر فضائی حملے کئےہیں جن سے بندرگاہ کے ایک حصہ میں ٓٓئل ٹینکرز کو آگ لگی، ایک گرڈ سٹیشن تباہ ہوا اور معمولی جانی نقصان ہوا۔
اسرائیلی فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے حدیدہ اور راس عیسیٰ میں بندرگاہ اور بجلی گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق حملے میں فضائیہ کی درجنوں طیاروں نے حصہ لیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد حدیدہ شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تیل ذخیرہ کرنے والی تنصیبات پر حملے کیے تاہم حوثیوں نے اسرائیلی حملے کے پیش نظر پہلے ہی انہیں خالی کرلیا تھا۔ اسرائیل کی ڈیفینس فورس نے اس حملے کی جو ویڈیو ریلیز کی ہے اس میں آگ کا بہت بڑا گولا زمین سے اوپر اٹھتے دیکھا گیا ہے جو بظاہر کسی آئل ٹینکل کے تباہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے۔
یمنی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 4 افراد ہلاک جبکہ 29 زخمی ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کے روز مغربی یمن میں ایران کے اتحادی حوثیوں کے زیر قبضہ بنیادی انفراسٹرکچر پر فضائی حملے شروع کر دیئے ہیں، آج اتوار کے روز کئے گئے حملوں میں درجنوں اسرائیلی طیاروں نے حصہ لیا اور بظاہر یہ حملے یمن کے حوثیوں کی طرف سے اسرائیل پر فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل کے جواب میں کئے گئے ہیں، کل یہ بیلسٹک میزائل پروشلیم کی ایک مضافاتی آبادی کے نزدیک گرا تھا۔
یمن میں یہ دوسرا اسرائیلی حملہ ہے۔ اس سے پہلے جولائی میں، آئی اے ایف نے یمن کی حدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیا تھا۔ یہ حملہ یمن کے حوثیوں کے ایک ڈرون حملے کے بعد ہوا تھا جس میں تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں اس کے اپارٹمنٹ میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا۔
یمن میں اتوار کو ہونے والا حملہ اسرائیل کے جولائی ک والے حملے کے مقابلے میں زیادہ وسیع تھا۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ جنگی طیاروں، ایندھن بھرنے والے اور جاسوس طیاروں سمیت درجنوں IAF طیاروں نے اسرائیل سے تقریباً 1,800 کلومیٹر دور حملوں میں حصہ لیا۔ حملوں میں حوثی حکومت کی جانب سے بندرگاہی شہر حدیدہ اور مغربی یمن میں قریبی راس عیسیٰ بندرگاہ پر فوجی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔