اشرف خان : ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے غیر معیاری ایل پی جی درآمد اور فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کریک ڈاُون کا مطالبہ کردیا۔
ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین عرفان کھرکھر نے وزیراعظم پاکستان کو خط لکھ دیا ۔ خط میں ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان چئیرمین نے بڑے اہم مطالبے کردیئے۔
چئیرمین عرفان کھرکھرنے خط میں لکھا کہ غیر معیاری طریقے سے ایل پی جی کی فروخت اور غیر معیاری سلنڈر ز مافیا قیمتی انسانی زندگی سے کھیل رہے ہیں۔ سکھر میں آج ایل پی جی کے غیر معیاری سلنڈر اور میکس گیس کے استعمال کے باعث افسوناک سانحہ رونما ہوا۔ مالی نقصان کے ساتھ 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بہت بڑا سانحہ ہے ایسے کاروبار کرنے والوں کو کھلا نہیں چھوڑنا چایئے۔ اس مافیا کے خلاف ملک بھر میں بڑا کریک ڈاون کرنا ہوگا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 2022 سے ملک بھر میں غیر معیاری اور Co2 میکس گیس کی فروخت جاری ہے۔ غیر معیاری ایل پی جی فروخت کرکے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔ اوگرا کے مقرر کردہ قیمتوں سے زائد قیمت پر ایل پی جی فروخت کی گئی۔ ملک میں 60 فیصد پلانٹوں پر غیر معیاری ایل پی جی آنے سے انڈسٹری بری طرح متاثر ہوئی۔ غیر معیاری ایل پی جی درآمد اور فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن اشد ضرورت ہے۔ ملک میں معیاری ایل پی جی کی دستیابی کیلئے ایف بی آر کو احکامات جاری کیے جائیں۔ بغیر لیباٹری ٹیسٹ کے ایل پی جی درآمد اور مارکیٹ میں ایل پی جی کی سیل پر پابندی لگائی جائے۔ تفتان بارڈر 250 پر پورٹ قاسم ٹرمنل کی طرح ایل پی جی لیباٹری قائم کی جائے۔ صوبوں میں فوری طور پر موبائل لیباٹری کیلئے ایچ ڈی آئی پی کو بھی احکامات جاری کیے جائیں۔
چئیرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن نے چیف سیکرٹری سندھ ، آئی جی سندھ کو بھی خط لکھ دیا۔