کچے میں آپریشن؛  پنجاب اور سندھ بیک وقت کارروائی کریں گے،وزرااعلیٰ کی ملاقات میں اتفاق

30 Sep, 2023 | 09:15 PM

This browser does not support the video element.

This browser does not support the video element.

سعود بٹ: کچے کے علاقوں کو قانون دشمن اور سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لئےسندھ اور پنجاب کے کچے کے علاقوں میں دونوں صوبوں کی فورسز بیک وقت آپریشن کریں گی۔ تفصیلات طے ہو گئیں۔
ذمہ دار ذرائع کے مطابق نگراں وزیر اعلی ٰسندھ مقبول باقر سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کےمختلف امور پر تبادلہ خیال کی گیا۔
نگراں وزیر اعلی ٰسندھ مقبول باقر سے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ملاقات میں کچے میں آپریشن، گندم کی نئی قیمت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں وزرائے اعلیٰ نے کچے میں بیک وقت آپریشن پر اتفاق کیا۔گندم کی نئی قیمت باہمی مشاورت سے مقرر کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔۔پنجاب کے وزیر اطلاعات عامر میر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

نگران وزیر اعلی سندھ کی جانب سے پنجاب کے نگران وزیر اعلیٰ کو اور وزیر اطلاعات کو اجرک اور ٹوپی پہنائی گئی. 

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر)مقبول باقر سے پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ   محسن نقوی کی وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات ہوئی، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اہم امور پر بات چیت کی، دونوں وزرائے اعلیٰ  نے کچے  بیک وقت    آپریشن کرنے  پر  اتفاق  کا اظہار کیا، ملاقات میں فیصلہ ہوا کہ پنجاب  کے کچے میں وہاں کی ایجنسیز  آپریشن کریں گی۔

  

 ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا مزید کہنا ہے کہ  سندھ کی جانب سے بھی اُسی وقت آپریشن شروع کیاجائے گا، تاکہ کوئی ڈاکو کوئی سندھ سے پنجاب  اورپنجاب سے سندھ  کی حدود میں داخل نہ ہوسکے، دونوں رہنماؤں نے آپریشن  کےفیصلہ کن ہونے پر اتفاق کیا، آپریشن   میں  دونوں صوبوں کی پولیس اور دیگر ایجنسیاں (انٹیلی جنس) ایک دوسرے سے رپورٹ شیئر کریں گی۔

 کندم کی قیمتوں سے متعلق ترجمان وزیراعلیٰ سندھ  کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے اعلیٰ نے گندم کی قیمت مقرر کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، گند م کی نئی قیمت کو  ایک دوسرے کی مشاور ت کے بعد نوٹیفائی کیا جائے  گا۔

مزیدخبریں