سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات نمٹانے کا سلسلہ جاری

30 Sep, 2023 | 08:59 PM

امانت گشکوری: سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات نمٹانے کا سلسلہ جاری،ایک ہفتے میں 257 مقدمات نمٹا دیئے گئے۔

 سپریم کورٹ کے اعلامیہ  کے  مطابق  ایک ہفتے میں 257 مقدمات نمٹا دیئے گئے،25 سے 30 ستمبر کے دوران 204 نئے مقدمات کا اندراج ہوا۔

 اعلامیہ کے مطابق  چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سمیت دیگر ججز زیر التوا مقدمات نمٹانے کیلئے پرعزم ہیں،معزز ججز کی جانب سے سائلین کو ریلیف دینے اور زیر التوا مقدمات میں کمی کیلئے جلد مقدمات سننے کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں