ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے، شہبازشریف  

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں قائد محمد نوازشریف کی 21 اکتوبر کو آمد پر استقبال کی اب تک کی تیاریوں کاجائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے اب تک کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی صدر کو آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے پارٹی راہنماﺅؤں، عہدیداروں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ۔ 

 شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے کمر کس لی ہے۔ معاشی اندھیرے مٹانا، عوام کو ریلیف دلانا، یہی نوازشریف کا ایجنڈا ہے، معیشت کی بحالی، قومی اتحاد اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ایجنڈا ہے۔ ہماری توجہ، صلاحیتوں اور اقدامات کا رُخ عوام کو مسائل سے نجات دلانے کی طرف تھا، ہے اور رہے گا۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا اصل ایجنڈا عوام کو تکلیف سے نکالنا اور ریلیف دینا ہے، نوجوانوں کو روشن مستقبل دے کر پاکستان کا معمار بنانا ہے، انہیں تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانا ہے۔ 

شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، دیگر عہدیداروں اور رہنماؤں کو پارٹی کو فعال اور متحرک کرنے پر شاباش دی اور اب تک کے اقدامات کو سراہا ۔ اس کے علاوہ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں کو تمام تنظیموں کے ساتھ کوآرڈینیشن کو موثر بنانے کی بھی ہدایت دی۔